گوہاٹی:آسام کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر ترن گو گوئی کی حالت تشویشناک ہے وہ 2 نومبر سےکووڈ کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کے سبب گوہاٹی میڈیکل کالج اوراسپتال میں زیر علاج ہیں ریاستی وزیر صحت ہمنٹا بسوا شرما نے ہفگتہ کے دن کہا کہ گوگوئی کا ایک وینٹیلیٹر پر علاج کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ انہیں سانس لینے میں سخت دشواری کا سامنا کر نا پڑرہا ہے اور اعضا کے اہم نظام ناکام ہو رہے ہیں25 اگست کو گوگوئی کو کووڈ کی مثبت علامت پا ئی گئی