پٹنہ : چیف منسٹر نتیش کمار کے دور کا آغاز ایک وزیر کے استعفی سے ہوا میو ا لا ل چودھری (جے ڈی یو) جو نتیش کمار کی کابینہ میں وزیر تعلیم تھے جمعرات کو انہوں نے اپنی وزارتی عہدے سے استعفی دے دیا میو ا لال چودھری نے جمعرات کو اپنے عہدے کا جائزہ لیا عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے اندر استعفی دے دیا بد عنوانی کے الزامات کے علاوہ اپنی اہلیہ کی مشکوک موت کے معاملے میں میوالال پر بڑے پیمانے پر الزامات عائد کئے گئےتھے ان کی بنیاد پر اپوزیشن آر جے ڈی دو دن سے میوالال پر سنگین الزامات عائد کر رہی ہے اور ان کی کردار کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کر رہی ہے