حیدرآباد: بھارت بائیوٹیک کے تیار کردہ کورونا ویکسین کوواگگین کے کلینیکل ٹرائلز حیدرآباد کے نمس اسپتال میں تجرباتی مرحلہ میں ہیں۔ فی الحال یہ تجربات تیسرے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ اس کے ایک حصے کے طور پر کل مزید 10 رضاکاروں کو ویکسین دی گئی۔اور اس کی مکمل نگرانی نمس کی خصوصی میڈیکل ٹیم کر رہی ہے۔ انہیں مزید 28 دن بعد بوسٹر خوراک دی جاتی ہے۔ طبی ٹیم نے بتایا کہ اس تجربے کے تیسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 800 رضاکار حصہ لیں گے۔ خوراک ہر دن کچھ لوگوں کو دی جائے گی۔ تجربات میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی صحت کے بارے میں معالج باقاعدگی سے میڈیکل ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر) کو رپورٹ کرتے ہیں