چیف منسٹر کلوکونٹلہ چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں غیر زرعی زمینوں کی رجسٹریشن کا عمل رواں ماہ کی 23 تاریخ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سومیش کمار پہلے ہی دھرانی پورٹل کے آغاز کر چکے ہیں اس کے بعد غیر زرعی زمینوں کی رجسٹریشن کا آغاز کریں گے۔اتوار کو پراگتی بھون میں جائزہ اجلاس کے دوران سی ایم کے سی آر نے اپنے اعلی افسران سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔حکومت نے دھرنی پورٹل کے ذریعہ شروع کردہ زرعی اراضی کی رجسٹریشن کا عمل مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ حیرت انگیز رد عمل ظاہر ہو رہا ہے