حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے 2021 میں تعطیلات کی فہرست کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری سومش کمار نے کل 28 عمومی تعطیلات کے علاوہ 25 اختیاری تعطیلات کا اعلان کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگلے سال تمام سرکاری دفاتر دوسرے ہفتہ اور اتوار کو بند ہوں گے اور ملازمین پیشگی درخواست دے کر پانچ اختیاری تعطیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ، بقرعید ، محرم اور میلادالنبیﷺ جیسے تہواروں کی تاریخوں میں تبدیلیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا