مرکزی حکومت نے کورونا وبا کے دوران حج پرجانے والے زائرین کو اہم ہدایات جاری کیں۔مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے واضح کیا ہے کہ 2021 میں سعودی عرب میں حج کے لئے جانے والے عازمین کو کووڈ کی منفی سر ٹیفیکٹ پیش کرنا ہوگا۔یہ واضح کیا گیا تھا کہ وہ تمام عازمین حج جواس سال سفر حج پر جائیں گےان کے لئے کووڈ کی سرٹیفیکٹ لازمی ہے۔انہوں نے حج کمیٹی اور متعلقہ تنظیموں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔جو لوگ حج کے لئے جانا چاہتے ہیں انہیں 10 دسمبر تک درخواست دیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی حج آن لائن یا آف لائن حج موبائل ایپ پر درخواست دے سکتا ہے۔یہ واضح کیا گیا تھا کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہونا چاہئے اور بورڈنگ سے 72 گھنٹے قبل کی رپورٹ پیش کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں اسے لازمی کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل ملک کے 21 حصوں سے عازمین حج کے لئے امبارک پوائنٹس ہو ا کر تے تھے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسے 10 علاقوں تک محدود کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *