نئی دہلی :ایپ میں ادائیگیوں کی خصوصیت کی دستیابی کے ساتھ اس کے ذریعے ڈیجیٹل رقم لین دین کرنے کا موقع موجود ہے۔ واٹس ایپ نے اس سمت میں ایک قدم اٹھایا ہے کیونکہ مرکزی حکومت نے واٹس ایپ پر مالی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ اس بات پر خوش ہیں کہ ہندوستان کی قومی ادائیگی کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ یہ خدمت واٹس ایپ پر مرحلہ وار دستیاب ہوگی۔ آج سے یہ خدمات دستیاب ہونگی۔ انہوں نے ہندوستان میں یوپی آئی نظام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے یوپی آئی کے ساتھ انفرادیت حاصل کرلی ہے انہوں نے کہا کہ وہ ان خدمات میں شراکت دار ہونے پر بھی خوش ہیں اور انہیں ڈیجیٹل انڈیا میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کے ذریعہ پیسہ بھیجنا اتنا ہی آسان ہے جتنا پیغام بھیجنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *