حیدرآباد(ندائے دکن نیوز)وزیرسیول سپلائی اتم کمار ریڈی نےاپنی وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمہ سیول سپلائی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں محکمہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی چھ ضمانتوں میں سے ایک راجیوآروگیا شری اسکیم ہے جس میں استفادہ کنندگان کو دس لاکھ تک علاج کروانے کی سہولت مہیا کی جائے گی اس کے لئے راشن کارڈ ہونا لازمی ہے بی آر ایس کے اقتدار کے بعد سے اب تک کوئی راشن کارڈ کی اجرائی عمل میں نہیں لائی گئی لاکھوں غریب عوام نئے راشن کارڈ بنوانے کے لئے پریشان ہیں اس سلسلہ میں ہزاروں درخواستیں حکومت کے پاس زیر التوا ہیں اور کئی لوگ نئی درخواستیں داخل کرنے کے منتظر ہیں ذائع کے مطابق جلد ہی ریاستی حکومت کی جانب سے نئے راشن کارڈ کے لئے درخواستیں وصول کرنے کا امکان ہے اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے تاریخوں کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا