لکھنو ۔مبلغ اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صا حب کو ڈیڑھ سال بعد جیل سے رہا کیا گیا آلہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نےتقریبا ایک مہینے قبل مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور کی تھی واضح رہے کہ تبدیلی مذہب کے کیس میں مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی کو 5 اپریل کو مشروط ضمانت ملی تھی ۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جیل میں مقید مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور کی تھی ۔