حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی بجٹ اجلاس کل (جمعہ) سے شروع ہوں گے۔ اس پس منظر میں پولیس نے اسمبلی کے اطراف میں ٹریفک پر پابندیاں عائد کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں جمعہ کی صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک نافذ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خیریت آباد، بشیر باغ، رویندر بھارتی، ماسب ٹینک ، لکڑی کا پل، ایم جے مارکیٹ اور نامپلی میں ٹریفک کا رخ موڑ دیا جائے گا۔ اس تناظر میں گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔ حالات کے مطابق ان علاقوں میں ٹریفک کا رخ موڑ دیا جائے گا۔