نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سال 24-2023 کےلئے بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا انہوں نے ٹیکس دہندگان کے لئے بڑی راحت کا اعلان کر دیا نئے ٹیکس نظام کے تحت اب سات لاکھ تک کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا جو پہلے پانچ لا کھ تھی وزیر فینانس نرملا سیتارامن کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ میں وزارت اقلیتی امور کو 3097 کروڑ 60 لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں سال 22-2021 کے لئے پیش کردہ بجٹ میں وزارت اقلیتی امور کو 4،810 کروڑ ستتھرلاکھ روپئے مختص کئے گئے تھےاس مرتبہ کے بجٹ میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد کی کمی کی گئی ہے