سکندرآباد: سکندرآباد کے نلہ گٹہ میں لگی بھیانک آگ تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ رام گوپال پیٹ میں واقع دکن نائٹ ویئر اسپورٹس شوروم میں صبح 11 بجے  شاٹ سرکٹ کے باعث لگی آک پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ سے اطراف میں واقع گھروں سے عوام کا تخلیہ کروایا گیا تا کہ جانی نقصان نہ ہو ۔ فائر بریگیڈ نے آگ میں پھنسے چار افراد کو باہر نکالنے میں کا میابی حاصل کی۔ شبہ ہے کہ عمارت میں دو یا تین اور بھی افراد موجود ہیں۔اس حادثہ کے بعد اس مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔ آگ بجھانے کے کام میں فائربریگیڈ کے عملہ کے علاوہ  آگ لگنے کی وجوہات اورنقصان کا فوری اندازہ نہیں لگایا جاسکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *