حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کو ورچول طور پر پرگتی بھون سے آٹھ اضلاع میں  آٹھ نو تعمیر شدہ سرکاری میڈیکل اداروں  میں تعلیمی سال کا باضابطہطور پر افتتاح انجام دیا ۔اس موقع پر خطاب میں سی ایم نے کہا کہ حکومت ہر ضلع میں ایک سرکاری میڈیکل کالج کے قیام کے عہد کی پابند ہے ریاست کے تمام 33 اضلاع کے منجملہ 17 اضلاع میں ایک میڈیکل کالج کا قیام عمل لا یا جاچکا ہے سنگاریڈی، محبوب آباد، منچریال، جگتیال، ونپرتی، کتہ گوڑم، ناگرکرنول اور راما گنڈم میں آٹھ نئے سرکاری میڈیکل کالجوں کو ایک ہی وقت میں اپنے ایم بی بی ایس پروگراموں کا آغاز کیا۔ لانچ یونٹ میں آٹھ اضلاع کے ضلع کلکٹر، محکمہ صحت کے افسران اور میڈیکل کے طلباء نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *