حیدرآباد :حیدرآباد میں رات کو ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے قطب اللہ پور کومپلی سے دولاپلی تک کی مرکزی سڑک کٹ گئی ہے۔ مین روڈ پر پانی کا بہاؤزیادہ ہونے کی وجہ سے اس روٹ پر گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ عوام کوہنگامی حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا اس کی وجہ سے میڈچل کریم نگر ہائی وے کی طرف جانے والی گاڑیوں پر اثر پڑا۔ گاڑیاں تقریباً دو کلومیٹر تک سڑک پر پھنسی رہیں جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں اور ایمرجنسی سروس بری طرح متاثر ہوئی پولیس ٹریفک کو موڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جیڈیمٹلا، سورام اور دیگر علاقوں میں تالاب مکمل طور پر بھر گئے ہیں اور پانی سڑک پر بہہ رہا ہے۔