لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے بانی اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کا آج انتقال ہوگیا۔ اس تناظر میں یو پی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ملائم کی موت پر صدمے کا اظہار کیا۔ ملائم کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے فون پر بات کی۔ سی ایم یوگی نے ایک بیان میں کہا کہ ملائم نے سماجی نظریہ کے لیے آخر تک جدوجہد کی۔ یوپی کے اسپیکر ستیش مہانا نے بھی ملائم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔