حیدرآباد :حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں تشویش کا سلسلہ جاری ہے کہ حکومت سیلاب زدگان کو مالی امداد فراہم نہیں کر رہی ہے اپل جی ایچ ایم سی آفس کے سامنے بڑے پیمانے پر متاثرین نے خدشات کا اظہار کیا وہ ناراض تھے کہ حکومت کی جانب سے مالی امداد کی رقم حکمراں جماعت کے کارکنوں کو دی جارہی ہے اور اصل متاثرین کی مدد نہیں کی جارہی ہے بھاری تعداد میں وہاں پہنچنے والے متاثرین کو جی ایم ایم سی کے دفتر میں داخل ہو نے کی کوشش کے دوران پولیس نے روک لیا حکمراں جماعت کے ایک کارپوریٹر کے شوہر ہنمتھ ریڈی نے متاثرین کی حمایت کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *