دہلی: سُپریم کورٹ میں آج شہریت ترمیمی قانون کی سماعت مقرر تھی لیکن وقت کی قلت کے سبب سماعت ملتوی کردی گئی۔ اس کیس کی آئندہ سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق وکلاء نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سُپریم کورٹ شہریت ترمیمی قانون 2019 کو چیلنج کرنے والی تقریباً 200 درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔