نظام آباد: نظام آباد شہر کے آریہ نگر میں واقع ٹی مارٹ سپر مارکیٹ میں اتوار کی علی الصبح زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔ حکام جائیدادکے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آگ رات کے وقت لگی آگ لگنے پر مقامی لوگوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ سب نے اس وقت راحت کی سانس لی جب رات کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی