حیدرآباد: منگوڈ ایم ایل اے کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ راجگوپال ریڈی پیر کی صبح اسمبلی پہنچے اور اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کو اپنا استعفیٰ نامہ پیش کیا۔اسپیکر نے 10 منٹ کے اندر کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کے استعفی کو منظورکر لیا جس سے منگوڈ اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب ناگزیر ہوگیا ہے راجگوپال ریڈی  نے گورنر تملی سائی سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔ وہ آج گورنر سے ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *