حیدرآباد : سی ایم کے سی آر کل جدید آلات سے لیس کمانڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح انجام دیں گے اس سلسلہ میں کل بنجارہ ہلز میں ٹریفک پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ جوائنٹ سی پی، ٹریفک اے وی رنگناتھ نے کہا کہ یہ پابندیاں صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک نافذ رہیں گی اور سڑک نمبر 12 کے راستے پر آنے والی گاڑیوں کو موڑ دیا جائے گا۔ این ٹی آر بھون سے اپولو، فلم نگر اور بنجارہ ہلز کی طرف جانے والی گاڑیوں کو جوبلی ہلز چیک پوسٹ، روڈ نمبر 36، 45 سے ہوتے ہوئے مادھا پور جانا ہوگا۔