حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف حصوں میں جاری موسلادھار بارش کے ساتھ ریاستی حکومت نے تمام اضلاع کو الرٹ کردیا ہے۔چیف سکریٹری سومیش کمار نے تمام عہدیداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور انسانی جانوں کا نقصان نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، جو دہلی کے دورہ پرہیں، ریاست میں شدید بارش کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ چیف سکریٹری نے تمام ضلع کلکٹروں اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔سومیش کمار نے موسی ندی میں بہاؤ کا تذکرہ کیا جس کے نتیجے میں حیدرآباد کے مضافات میں جڑواں آبی ذخائرحمایت ساگر اور عثمان ساگر میں پانی کی زبردست آمد ہوئی ہے۔