دہلی: آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو بڑی راحت اس وقت ملی جب سپریم کورٹ نے ان کے خلاف درج تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے انہیں پولیس حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔ دہلی کی عدالت نے کہا کہ اگر ضمانت مل جاتی ہے تو بھی اسے پولیس کی تحویل میں رکھنا درست طریقہ کار نہیں ہے۔ بنچ جس نے زبیر کی طرف سے مختلف جگہوں پر درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت کیااس نے حکم دیا کہ ایف آئی آر کو یکجا کر کے دہلی پولیس کو منتقل کیا جائے۔