حیدرآباد: تلنگانہ بی سی و سیول سپلائی کے وزیر گنگولا کملاکرہلکی علامات ظاہر ہونے پر کورونا کا ٹسٹ کروایا گیا اور ٹسٹ مثبت پایا گیا اس لئے ریاستی وزیر نے اپنے آپ کو آسولیٹ ہوگئے ہیں وہ صحت مند ہیں ریاستی وزیر نے حال ہی میں ان سے ملاقات کرنے والوں کو کوویڈ ٹسٹ کروانے کا مشورہ دیا اس سے قبل حضور آباد ضمنی انتخاب کے دوران گنگولا کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ اب وہ دوبارہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔