حیدرآباد:گورنر تملاسائی کل بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کا دورہ کریں گے۔اور ضلع میں مسلسل بارش سے پیدا شدہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیں گی اور متاثرینسے ملاقات کرکے ان کے احوال کو دریافت کریں گی وہ آج رات سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعے کتہ گوڑم کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہاں سے وہ بھدراچلم جائیں گی۔ کل گورنرکو دہلی میں صدر جمہوریہ اور نائب صدر کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کرنا تھا لیکن بھدراچلم کے دورے کے پیش نظر دہلی کا سفر منسوخ کر دیا ہے۔