حیدرآباد : گزشتہ پانچ دنوں سے پورے تلنگانہ میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں اور تالابوں میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث گھر سے نکلنا محال ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے دفاتر جانے والوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان مسائل کے علاوہ عام آدمی کے لیے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے سبزیوں کی آسمان چھوتی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے حیدرآباد ہول سیل مارکیٹ میں درآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سپلائی کم ہونے سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *