حیدرآباد : تلنگانہ پولیس محکمہ میں ایس آئی اور کانسٹیبل بھرتی کے پریلمس امتحان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امتحانات 7 اور 21 اگست کو ہوں گے۔ ایس آئی کا تحریری امتحان 7 اگست کو ہوگا اور کانسٹیبل کا تحریری امتحان 21 اگست کو ہوگا۔ ریاستی حکومت نے اعلان کیا کہ ابتدائی تحریری امتحان کے لیے ہال ٹکٹ https://www.tslprb.in/ ویب کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔