حیدرآباد : تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیرمین گتہ سکھیندر ریڈی ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق سکھیندر ریڈی حیدرٓباد سے نلگنڈہ کے لئے روانہ ہوئے راموجی فلم سٹی کے قریب ان کے قافلہ شامل کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں گتہ سکھیندر ریڈی بحفاظت بچ گئے۔ اس دوران قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ چنانچہ گتہ سکھیندر ریڈی واپس حیدرآباد چلے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سامنے والی کار نے اچانک بریک لگائی۔