مہاراشٹرا :شیو سینا نےآج باغی ایم ایل اے ایکناتھ شنڈے کو قانون ساز پارٹی لیڈر کے عہدے سے معطل کردیاجنہوں نے 11 دیگر ایم ایل اے کے ساتھ گجرات کے سورت میں ایک ہوٹل میں قیام کئے ہوئے ہیں ان کی جگہ پر ایم ایل اے اجئے چودھری نئے قانون ساز پارٹی لیڈرکے طور پر منتخب کیاگیا شنڈے کی علیحدگی سینا کے لیے ایک بڑے جھٹکے کے طور پر مانی جارہی ہے جو اس وقت مہاراشٹر پر حکومت کرنے والے مہا وکاس اگھاڑی (MVA) اتحاد کی تین رکن جماعتوں میں سے ایک ہے۔