نئی دہلی: ہندوستانی فوج نے پیر کو اگنی پتھ اسکیم کے تحت اگنی ویربھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔اور جولائی سے اس کا رجسٹریشن شروع ہو جائے گا۔ اگنی پتھ بھرتی پالیسی کو لے کر ملک بھر میں جاری احتجاج کے تناظر میں فوج نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تازہ ترین نوٹیفکیشن میں فوج میں بھرتی کے لئے درکار تعلیمی اہلیت اور قابلیت سالانہ چھٹیوں کی تفاصیل‘ماہانہ مشاہرہ اور شرائط شامل ہیں