حیدرآباد: تلنگانہ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کونسل کے چیرمین ٹی رنگا راؤ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں برقی شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ پر 50 پیسوں کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا