ورنگل فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جیا کمار نے ورنگل میں سنسنی پیدا کر نے والے گرےکنٹہ کنواں میں نو افراد کے قتل کیس کا مقدمہ مکمل کر تے ہوئے ملزم سنجے کے خلاف جرم ثابت ہو نے کی وجہ سے پھانسی کی سزا سنائی سرکاری وکیل ستیا نارائنہ کے دلیل اور گواہوں کے تحت ملزم کے خلاف الزامات ثابت ہو نے کے بعد فیصلہ سنا یا گیا رواں سال 20 مئی کو ورنگل کے نواح میں پولیس نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور واقعہ کے ایک ماہ کے اندر چارج شیٹ داخل کردی مقامی افراد نے جب مجرم کو عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی تو اس فیصلہ پرمسرت کا اظہار کیا ۔اور پولیس نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں