اتر پردیش : اتر پردیش اسمبلی انتخابات کا پانچواں مرحلہ پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا ایک دو جگہ کچھ ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے مجموعی طور پر ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا آخری اطلاع ملنے تک 53.98 فیصد ووٹ ڈالے جا چکے تھے۔ 12 اضلاع میں 61 حلقوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ کل 692 امیدواروں کی قسمت ووٹروں نے ای وی ایم میں جمع کرائی۔ اس بار پولنگ اہم اضلاع جیسے پریاگ راج، امیٹھی، رائے بریلی اور ایودھیا میں ہوئی