حیدرآباد: روس کا یوکرین پر حملے کے پیش نظر ہندوستانی طلباء جو یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں حکومت تلنگانہ بھی اپنے شہریوں کو باحفاظت لانے کے لئے کوشاں ہیں دہلی میں تلنگانہ بھون اور حیدرآباد کے ریاستی سکریٹریٹ میں ہیلپ لائنیں یوکرین میں پھنسے ہوئے تلنگانہ کے طلباء اور پیشہ ور افراد کی مدد کریں گی  سکریٹری سومیش کمار نے تلنگانہ بھون کے ریزیڈنٹ کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے ساتھ تال میل کریں اور تلنگانہ کے طلباء پیشہ ور افراد سے رابطہ میں رہیں تاکہ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاسکے  تلنگانہ کے وزیر برائے صنعت اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ پھنسے ہوئے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *