بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے بدھ کو ریاست میں جاری حجاب کے سلسلے میں عرضی کو ایک بڑی بنچ کے پاس بھیج دیا جس میں “اہم سوالوں کی وسعت” کا حوالہ دیا گیا۔ تعلیمی اداروں میں حجاب سے متعلق حکومتی حکم نامے کے خلاف درخواستوں پر دوسرے دن سماعت جاری رکھتے ہوئے جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ نے کہا کہ “اہم سوالوں کی وسعت کے حوالے سے” وہ اس معاملے کو بڑی بنچ کے زیر غور بھیج رہے ہیں۔ جسٹس ڈکشٹ گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج فار گرلز، اڈوپی کی طالبات کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کر رہے تھےجس میں حجاب پہن کر کلاسوں میں شرکت کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *