حیدرآباد: وزیر بلدیات کے ٹی آر نے حیدرآباد کے جیا گوڈا میں ڈبل بیڈروم ڈگنیٹی ہاؤسنگ کا لونی کا افتتاح کیا اس موقع پر خواتین نے بونال کے ساتھ وزیر کا استقبال کیا کے ٹی آر نے کہا ڈبل بیڈروموں کی تعمیر غریبوں کی عزت نفس کی علامت ہے حکومت نے جیا گوڈا میں 840 ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کیں غریبوں کو بغیر کسی پریشانی کے تمام تر سہولیات مہیا کیں مستحقین کو پہلی ترجیح کے طور پر 568 مکانات الاٹ کئےگئے وزیر نےوضاحت کی کہ ہر مکان پر 9 لاکھ روپئے خرچ ہوئے ہیں