حیدرآباد: تلنگانہ میں کوویڈ کے پھیلاؤ اوراس کےتدارک کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر صحت ہریش راؤ نے حیدرآباد بی آر کے بھون میں تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ کانفرنس میں متعلقہ اضلاع میں وائرس کے پھیلاؤ، کورونا سے متعلق اقدامات، ویکسینیشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست گیر بخار کا سروے کرنے اور علامات رکھنے والوں کو کورونا کٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بخار کے اس سروے نے دوسری لہر میں اچھے نتائج برآمد ہوئے تھے تاہم فی الحال کچھ لوگ کچھ علامات ظاہر ہونے کے باوجود ٹسٹ نہیں کروارہےہیں۔ وزیر ہریش راؤ نے اعلان کیا کہ اب سے ہم تمام محکموں کے افسران کے ساتھ بخار سروے کریں گے۔