نئی دہلی : ملک میں روز بروز کورونا کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے نئے کیسوں کے ساتھ اسپتالوں میں شریک ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے مرکزی حکومت اس سلسلہ میں تمام ریاستوں کو محتاط رہنے اور آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کیے لئے فوری اقادمات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھا کہ 48 گھنٹے تک کا فی ہونے والی آکسیجن سپلائی مہیا رکھیں اور آکسیجن پلانٹ کی کارکردگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ااکسیجن کی مناسب مقدار کو یقینی بنایا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *