حیدرآباد تلنگانہ ایمسیٹ اگریکلچر کے نتائج کا اعلان پاپی ریڈی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کونسل جے این ٹی یو حیدرآباد نے جاری کیا اس سال کورونا حالات کے تناظر میں ایمسیٹ انجینئرنگ اوراگریکلچر کے لئےالگ الگ امتحانات کا انعقاد ہواتھا حسب سابق اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے نتائج میں پہلی پوزیشن حاصل کی عہدیداروں نے بتا یا کہ اے پی سے تعلق رکھنے والی گتی چیتنیا سندھو نے پہلا رینک حاصل کیا پاپی ریڈی نے کہا کہ ایمسیٹ اگریکلچر میں پاس کی شرح 92.57 فیصد ریکارڈ کی گئی انہوں نے بتایا کہ اس کونسلنگ کا نو ٹیفکیشن نومبر میں جاری کیا جائے گا