حیدرآباد: اس سال آل انڈیا صنعتی نمائش کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ گورنر تامل سائی راجن نے اس مہینے کی یکم تاریخ کو نمائش کا افتتاح کیا تھا۔ حیدرآباد پولیس کمشنر کے دفتر نے ملک اور ریاست میں جاری کوویڈ وبا کے پیش نظر نمائش سوسائٹی کو اس سال نمائش کو منسوخ کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔ حیدرآباد سی پی سی وی آنند سوسائٹی کو کووڈ کے پھیلاؤ کی وجہ سے نمائش کو بند کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔اس لیے نمائش سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے اگلے نوٹس تک نمائش بند رکھے گی