حیدرآباد : تلنگانہ کے ہیلت ڈائرکٹر سرینواس نے کہا کہ صحت عامہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں آج سے آئندہ 4 ہفتوں تک منسوخ کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیسری لہر کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اگلے چار ہفتے انتہائی اہم ہیں۔ ریاست میں لاک ڈاؤن کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔