حیدرآباد: ریاستی صحت کے ڈائرکٹر سرینواس راؤ نے کورونا اور اومیکرون کے معاملات میں اضافہ کے تناظر میں اہم ریمارکس کیے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں لاک ڈاؤن یا کرفیو لگانے کا امکان ہے۔ لوگوں کو ماسک پہننے اور جسمانی فاصلے رکھنے کا مشورہ دیا اس وقت ریاست میں اومیکرون کے 84 کیس ہیں، 3,779 کورونا ایکٹیو کیس ہیں۔