حیدرآباد: چادر گھاٹ پر موسی ندی کے کنارے زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں ملحقہ چالیس جھونپڑیاں جل گئیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔ حادثہ کے وقت جھونپڑی میں موجود دو گیس سلنڈر پھٹ گئے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔ جھونپڑی ہونے کی وجہ سے اس میں موجود اشیائے ضروریہ اور دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں