ملک کی مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں جمعرات کی شب سٹی سنٹر مال اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ گراؤنڈ فلور تک پھیل گئی اس کے ساتھ ہی فائر کے بیس انجن آئے اور آگ کو بجھانے کی کوشش کی جمعہ کی اولین ساعتوں تک آگ پر قابو نہیں پایا گیا پولیس نے بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا سٹی سنٹر مال میں 300 افراد موجود تھے جو تہوار کی خریداری میں مصروف تھےاحتیاطی طور پر آس پاس کے مکانات کو خالی کروایا گیا آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا آگ بجھانے کے دوران فائر مین شدید زخمی ہو گیا زخمی فائرمین کو علاج کے لئے ممبئی کے جےجے اسپتال پہنچا یاگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *