نئی دہلی: دھان کی خرید ی کے مسئلہ پر تلنگانہ وزرا کا وفد وزیر نرنجن ریڈی کی قیادت میں مرکزی وزیر پییوش گوئل سے ملاقات کرے گا دو دنوں سے دہلی میں تلنگانہ وزرا وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کا منتظر ہے اس تناظر میں ٹی آر ایس لیڈرراجیہ سبھا کے رکن کیشواراؤ اور لوک سبھا پارٹی کے لیڈر ناگیشور راؤ نے پیر کو پارلیمنٹ میں وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کا ایک گروپ ملاقات کے لیے منتظر ہے۔ تاہم آج دوپہر 2.30 بجے وزیر پیوش گوئل نے تلنگانہ وزرا کے وفد کو ملاقات کرنے کا وقت دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *