حیدرآباد :صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ انٹر کے پہلے سال کے نتائج میں حکومت کی لاپرواہی اور بورڈ کی غلطیوں نے طلباء اور ان کے والدین کو اذیت میں ڈال دیا ہے۔ ریونت ریڈی نے پہلے ہی انٹر کے سال اول کے نتائج پر چیف منسٹر کے سی آر کو ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹر بورڈ کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے اور ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرانا چاہیے حکومت کو 2019 میں انٹر کے نتائج میں ہوئی بے ضابطگیوں کی وجہ سے 23 طلباء کی موت کا ذمہ دار قرار دیا