حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ نے ہفتہ کی صبح شہر کے گاندھی اسپتال میں سی ٹی اسکین خدمات کا آغاز کیا۔ وزیر ہریش راؤ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ریاست بھر کے بڑے اسپتالوں میں 21 سی ٹی اسکین مراکز کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا سی ٹی اسکین سنٹر گاندھی اسپتال میں شروع کیا گیا ہے۔ ہنگامی حالات میں سی ٹی اسکین کی ضرورت ہوتی ہے۔ گاندھی اسپتال میں کیتھ لیب کی بھی ضرورت ہےجو خاص طور پر امراض قلب کے لیے درکار ہوتا ہے حکومت اگلے 45 دنوں میں کیتھ لیب کی بھی منظوری دے گی جس پر 6.5 کروڑ روپئے کا صرفہ آئے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *