نئی دہلی: مرکز نے سمندری طوفان جواد کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جانی نقصان کے بغیر املاک کے نقصان کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ مرکزی کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبا نے کہا کہ سمندری طوفان جواد ہفتہ کی صبح تک شمالی آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔گوبا نے ریاستوں اور مرکزی ایجنسیوں کی تیاری کا جائزہ لیا سمندر میں ماہی گیروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے جہازوں سے متعلقہ معلومات اکٹھی کریں۔ ہنگامی خدمات کو بغیر کسی رکاوٹ کے جلد از جلد بحال کیا جانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *