نئی دہلی: اومیکرون وائرس کے نئے دو کیس کرناٹک میں درج ہوئے ہیں جس کی تصدیق مرکزی وزارت صحت نے کی ہے تفصیلات کے مطابق دو افراد جو جنوبی آفریقہ سے کرناٹک واپس ہوئے تھے اس نئے وائرس سے متاثر پائے گئے جن کی عمریں 46 اور 66 ہیں مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اگروال نے جمعرات کو ایک میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے ملک میں اومیکرون قسم کے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دونوں کیس کرناٹک کے ہیں۔