حیدرآباد: حکومت تلنگانہ اومیکرون کے پیش نظر ریاست میں سخت چوکسی اختیار کی ہوئی ہے اس سلسلہ میں نامہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے ڈی ایچ سرینواس نے کہا کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے خلاف ورزی کی صورت میں ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا حکومت نے محکمہ پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کریں دوسری طرف ڈسمبر کے آخر تک ریاست میں ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کر نے کی ہدایات جاری کیں گئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *