حیدرآباد: حال ہی میں ایم ایل اے کو ٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کے لیے منتخب ہونے والے چھ اراکین میں سے پانچ جمعرات کو بھوپال ریڈی کی موجودگی میں ایم ایل سی کے طور پر حلف لیں گے ان میں کڈیم سری ہری، گتہ سکھیندر ریڈی، پاڈی کوشک ریڈی، پی وینکٹ رامی ریڈی اور رویندر راؤ شامل ہیں اور ایک ایم ایل سی کے منختب ہوئے بنڈا پرکاش راجیہ سبھا سے استعفی کے بعد حلف لیں گے اسی طرح گورنر کوٹہ سے منتخب ایم ایل سی مدھوسودھن چاری امکان ہے کہ اس ماہ 6 تاریخ کو ایم ایل سی کے طورپر حلف لیں گے